انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کے گانے ’ زندہ بندہ‘ کا سوشل میڈیا پر راج

شاہ رخ خان کے گانے ’ زندہ بندہ‘ کا سوشل میڈیا پر راجشاہ رخ خان کے گانے ’ زندہ بندہ‘ کا سوشل میڈیا پر راج

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’جوان ‘ کے گانے نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے۔ میگا اسٹار شاہ رخ خان کا ’ زندہ بندہ‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی نئی تاریخ رقم کردی ۔ ’ زندہ بندہ‘ 24 گھنٹے میں یو ٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گانا بن گیا۔ یو ٹیوب کی عالمی ٹرینڈز کی لسٹ میں ’ زندہ بندہ‘ نمبر ون پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ شاہ رخ خان کے گانے نے سوشل میڈیا پر مقبولیت میں کورین بینڈ بی ٹی ایس اور گلوکارہ شکیرا کے مقبول ترین گانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ’زندہ بندہ ‘ کو اب تک یوٹیوب پر 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 5 لاکھ افراد لائیک کرچکے ہیں۔ فلم ’جوان ‘ کے گانے ’ زندہ بندہ‘ میں شاہ رخ خا ن نے ایک ہزار خواتین پرفارمرز کے ساتھ ڈانس کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے