پاکستان

محکمہ موسمیات نے 7 اگست تک موسلا دھاربارشوں کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے 7 اگست تک موسلا دھاربارشوں کی پیش گوئی کر دی

لاہورکے مختلف علاقوں میں بادلوں کا بسیرا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سات اگست تک موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کردی۔ لاہور میں آسمان پرکالے بادل چھا گئے تیز ہوائیں چلنے لگی، رات بھی کئی علاقوں میں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی جس کے باعث سیالکوٹ نارووال اورراولپنڈی کے نالوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے، دریائے راوی میں سدھنائی جب کہ ستلج میں سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دوسری جانب کراچی میں صبح اور رات میں بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم جزوی ابرآلود اورمرطوب رہے گا، شہرکا موجودہ درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہرکا موجودہ درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے