تجارت

چینی کی قیمت میں پھر اضافہ، فی کلو قیمت 155 روپے تک پہنچ گئی

چینی کی قیمت میں پھر اضافہ، فی کلو قیمت 155 روپے تک پہنچ گئی

ہول سیل مارکیٹ میں دو دن میں چینی کی 100 کلو کی بوری 800 روپے مہنگی ہوگئی، جوڑیا بازار میں فی کلو چینی کی قیمت دو دن میں 8 روپے بڑھ گئی، ہول سیل میں چینی 143 روپے اور عام دکانوں پر 155 روپے فی کلو ہوگئی۔ کراچی میں چینی کی قیمت میں مزید 8 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، ہول سیل مارکیٹ میں 100 کلو گرام کی بوری کی قیمت میں دو روز کے دوران 800 روپے بڑھ گئی۔ تاجروں کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی 143 روپے اور عام دکانوں پر 155 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ جوڑیا بازار کے تاجر کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافے میں سٹے باز اور ذخیرہ اندوز مافیا ملوث ہے، حکومت کی رٹ نظر نہیں آرہی، کراچی سے لاہور دو درجن لوگ واٹس ایپ گروپس پر چینی مہنگی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے