انٹرٹینمنٹ

کیا سمانتھا نے اپنے علاج کیلئے کسی اداکار سے کروڑوں روپے لیے ہیں؟

کیا سمانتھا نے اپنے علاج کیلئے کسی اداکار سے کروڑوں روپے لیے ہیں؟

بھارتی اداکارہ سمانتھا پرابھو مائیسائیٹس کا علاج کروا رہی ہیں جس کیلئے خاصے بھاری اخراجات آرہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسی افواہیں ہیں کہ اداکارہ نے تیلگو فلم انڈسٹری کے ایک اداکار سے علاج کیلئے 25 کروڑ روپے لیے ہیں۔‌لیکن ان افواہوں کی تصدیق نہیں ہوسکی نا ہی اس سے متعلق سمانتھا اور کسی دوسری شخصیت نے کوئی بیان دیا۔‌سمانتھا پرابھو کی بالی میں تعطیلات منانے کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔‌وہ اپنے دوست انوشا سوامی کے ساتھ انڈونیشیا گئی ہوئی ہیں، دونوں کو گئے ہوئے تقریباً ایک ہفتہ ہوچکا ہے۔‌بالی سے واپس آتے ہی سمانتھا امریکا جائیں گی تاکہ ان کا علاج شروع ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے