ملک میں ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 1115 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 91 ہزار 16 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 1942 ڈالر فی اونس ہے۔