پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی آئندہ انتخابات میں تاخیر کا اشارہ دے دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے لیے الیکشن کمیشن کو چار ماہ چاہیے ہوتے ہیں، اگر ڈیڑھ ماہ الیکشن میں تاخیر ہو بھی جائے تو کیا حاصل کرلیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے بعد صوبوں کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی، اس لیے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں ہوگی۔