پاکستان

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میںمزید بارشوں پیش گوئی کر دی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار ، بالائی وسطی ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے تاہم ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے تاہم بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے