چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے متعلق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ۔واشنگٹن پاکستان میں جمہوری اصولوں کا احترام اور قانون کی حکمرانی کا کہتے رہے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کرنے کے بعد جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، جیل کے راستوں کو مکمل سیل کرکے علاقے کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کیس تین سال قید ، پانچ سال کی نااہلی کی سزا سنائی گئی، جس کے بعد ان کو لاہور زمان پارک سے گرفتار کرکے ڈسٹرک جیل اٹک منتقل کردیا گیا۔ باخبرجیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کوجیل میں بی کلاس دی جائےگی،ان کےکمرے میں ایک کھڑکی ہو گی، کمرےمیں ایک میٹرس،ایک کرسی اور ایک پانی کا کولرملے گا۔