تازہ ترین

جلیل عباس جیلانی نگراں وزیراعظم کے مضبوط امیدوار بن گئے

جلیل عباس جیلانی نگراں وزیراعظم کے مضبوط امیدوار بن گئے

اسلام آباد: سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے۔‌ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کے بارے میں قیاس آرائیاں ہیں کہ ان کا نام نگراں وزیراعظم کے لیے منظور کیے جانے کا قوی امکان ہے۔‌‌ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس جائیں گے۔ وہ اس وقت نگراں وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔‌دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نگراں وزیراعظم کے لیے آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں حتمی مشاورت کریں گے اور اپوزیشن کی جانب سے 3 نام شیئر کریں گے۔‌واضح رہے کہ جلیل عباس جیلانی پاکستانی سفارت کار ہیں جو امریکا میں پاکستانی سفیر رہے ہیں جب کہ اس سے پہلے وہ مارچ 2012ء سے دسمبر 2013ء تک سیکرٹری خارجہ کے منصب پر بھی فائز رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے