دنیا

اب سے دوبارہ اسرائیل کو قابض اور فلسطین کو مقبوضہ علاقہ لکھیں گے، آسٹریلیا

اب سے دوبارہ اسرائیل کو قابض اور فلسطین کو مقبوضہ علاقہ لکھیں گے، آسٹریلیا

ریاض: آسٹریلیا نے کہا ہے کہ اسرائیل کو کرہ ارض پر ایک غیر قانونی ریاست اور فلسطینی کے علاقوں کو مقبوضہ کہہ کر پکاریں گے۔‌العربیہ نیوز کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے پارلیمنٹ سے باہر آکر کی گئی قانون سازی پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب سے تمام سرکاری دستاویز اور بیانات میں فلسطین کو مقبوضہ اور اسرائیل کو قابض لکھا اور پڑھا جائے گا۔‌وزیر خارجہ پینی وونگ نے مزید کہا کہ بیت المقدس کو بھی مقبوضہ علاقہ تصور کیا جائے گا اور اس کا مقصد فلسطین کے دوریاستی حل کے لیے راہ ہموار کرنی ہے۔‌عرب پارلیمنٹ نے آسٹریلیا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے عزم کا اظہار کیا۔‌عرب پارلیمنٹ نے آسٹریلیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر یا ہچکچاہٹ کے سرکاری طور پر بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔‌یاد رہے کہ 2014 سے قبل آسٹریلیا فلسطین کو مقبوضہ اور اسرائیل کو غیر قانونی طور پر قابض ریاست لکھتا اور کہتا آیا ہے لیکن پھر یہ سلسلہ بند کردیا تھا تاہم اب دوبارہ یہ روایت اپنا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے