دنیا

روس میں پہلی بار پاکستان کا پرچم ڈیجیٹل طریقے سے آویزاں

روس میں پہلی بار پاکستان کا پرچم ڈیجیٹل طریقے سے آویزاں

دبئی / ماسکو: یوم آزادی پر روس میں پہلی بار پاکستان کا پرچم ڈیجیٹل طریقے سے آویزاں کیا گیا، برج الخلیفہ بھی سبز اور سفید رنگوں میں رنگ گیا۔‌ پاکستان کا 76 واں یوم آزادی پاکستان کے ساتھ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر پاکستانیوں نے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔‌روس کے دارالحکومت ماسکو میں تین کثیرالمنزلہ عمارتوں پر پاکستان اور روس کے پرچم پہلی بار ڈیجیٹل طریقے سے آویزاں کیے گئے۔‌ماسکو کی شہری حکومت اور پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان اور روس کے پرچموں کو ان عمارتوں پر آویزاں کرنے کے اقدامات کئے تھے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے۔‌عمارتوں پر دونوں ممالک کے پرچموں کے ساتھ روسی اور اردو زبان میں پاکستان اور روس کے نام بھی چل رہے تھے۔‌واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہوچکے ہیں، 14 اگست کی رات ماسکو میں پاکستان کے پرچم کی نمائش ایک تاریخی لمحہ ہے۔‌دوسری جانب متحدہ عرب امارت میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ گئی۔‌اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہزاروں پاکستانی برج الخلیفہ کے اطراف جمع ہوئے جہاں انہوں نے تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے