علاقائی

نوشہرہ میں ملزمان نے 10 سالہ بچے کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی

نوشہرہ میں ملزمان نے 10 سالہ بچے کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں ملزمان نے 10 سالہ بچے کی لاش کھیتوں میں پھینک دی۔‌پولیس کا کہنا ہے کہ اکبر پورہ میں 4 ملزمان نے 10 سال کے بچے کی لاش کھیتوں میں پھینکی ہے۔‌پولیس کے مطابق مقتول بچے کے والد کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔‌پولیس کا کہنا ہے کہ بچے پر تشدد کیا گیا، وہ گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہوا تھا، مقتول کے والد اور ملزمان کے درمیان چند روز قبل لڑائی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے