تجارت

پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔‌کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے مہنگا ہوگیا، قیمت میں اضافے کے بعد ایک امریکی ڈالر 289 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔‌خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز نٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 89 پیسے بڑھ گئی تھی۔‌دوسری جانب نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ کارجحان ہے، 100انڈیکس 88 پوائنٹس بڑھ کر48ہزار 513پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے