تجارت

انٹربینک میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہو کر 293 روپے تک پہنچ گیا

انٹربینک میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہو کر 293 روپے تک پہنچ گیا

انٹربینک میں ڈالرمزید ڈیڑھ روپے تگڑا ہوگیا۔‌ڈالرروپے پربھاری ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالرڈیڑھ روپے مہنگا ہوکردو سو تیرانوے روپے تک جا پہنچا۔‌گزشتہ روزانٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قیمت 288.49 روپے سے بڑھ کر 291.51 روپے تھی۔‌سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روزامریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 77 روپے، ملائیشین رنگٹ کی قیمت 62 روپے اور یورو کی قیمت 318 روپے ریکارڈ کی گئی۔‌گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں محدود تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روزاسٹاک مارکیٹ میں محدود تیزی دیکھی گئی اوراتارچڑھاؤ کے بعد کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔‌ہنڈریڈ انڈیکس 141 پوائنٹس بڑھ کر 48565 پوائنٹس پربند ہوا۔مارکیٹ میں آج 9 ارب روپے مالیت کے 25 کروڑ شیئرزکا لین دین ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے