دنیا

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کی نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کی نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد

واشنگٹن:‌ امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی دہے۔‌سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انٹونی بلنکن نے پاکستان میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے عزم کا اظہار کیا اور آئین کی سربلندی، آزادی اظہار اور پاکستان کی اقتصادی ترقی پر زور دیا۔‌انٹونی بلنکن نے کہا کہ جیسا کہ پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے، اس کے آئین اور آزادی اظہار اور اسمبلی کے حقوق کے مطابق ہم اقتصادی خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے