انٹرٹینمنٹ

منسا ملک نے علیزے شاہ کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست جمع کرادی

منسا ملک نے علیزے شاہ کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست جمع کرادی

اسلام آباد: اداکارہ منسا ملک نے ساتھی اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف تشدد کی ایف آئی آر درج کرادی۔‌منسا ملک نے اسلام آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ علیزے شاہ نے 15 اگست کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان کے اوپر جلتا ہوا سگریٹ پھینکا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔‌منسا ملک نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ علیزے شاہ نے مجھے جوتوں سے بھی مارا اور میں نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی۔ انہوں نے علیزے شاہ پر منشیات استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔‌منسا ملک نے اپنی شکایت میں مزید کہا کہ علیزے شاہ مجھ سے پیشہ ورانہ طور پر حسد کرتی ہے۔ اس سے پہلے بھی اسکی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیاپر وائرل ہوچکی ہیں۔‌انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ اس سے قبل بھی ایک پروڈکشن ہاؤس نے علیزے شاہ کے پریشان کن رویے کی وجہ سے ایک ڈرامے کی شوٹنگ روک دی تھی اور علیزے کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔‌واضح رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ ماضی میں بھی مختلف تنازعات کا شکار رہی ہیں۔ انکی گاڑی میں سگریٹ پیتے ہوئے ایک ویڈیو وائل ہوئی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔‌ایک ٹی وی پروگرام میں اداکار یاسر نواز نے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو خوفناک قرار دیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے اپنے اس بیان پر اداکارہ سے معافی مانگ لی تھی۔‌بعدازاں نومبر 2021 میں اداکار نوید رضا نے بھی احسن خان کے شو میں اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ علیزے شاہ نے یاسر نواز اور ہمایوں سعید کے ساتھ برا سلوک کیا۔‌علیزے شاہ نے کم عمری میں ہی شوبز انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کرلی تھی، انکے مقبول ڈراموں میں آئی ایس پی آر کے تحت بننے والا ڈرامے عہد وفا سمیت عشق تماشہ اور دل موم کا دیا شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے