پاکستان تجارت

بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری، صارفین پر 144 ارب کا بوجھ پڑنے کا امکان

بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری، صارفین پر 144 ارب کا بوجھ پڑنے کا امکان

اسلام آباد: بجلی صارفین پر ایک بار پھر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 144 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔‌نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر آج سماعت کرے گا، جس میں چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔‌بجلی کی قیمت میں اضافے کی صورت میں صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔‌فیسکو کی جانب سے 23 ارب 49 کروڑ،گیپکو کی جانب سے 16 ارب 13کروڑ روپے کا اضافہ مانگا گیا ہے۔ حیسکو نے 9 اور آئیسکو نے بھی 9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی ہے۔‌لیسکو کی جانب سے 31 ارب اور میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی ہے۔ پیسکو 9 ارب، کیسکو 7 ارب، سیپکو 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔‌ واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے نہ صرف شہری ذہنی اذیت کا شکار بن رہے ہیں بلکہ تاجر برادری بھی اس سلسلے میں حکومتی پالیسی سے نالاں ہے اور بجلی مہنگی کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے