پاکستان

برآمدات کے فروغ کیلئے تاجر برادری کو اپنا راستہ خود تلاش کرنا ہوگا، صدر مملکت

برآمدات کے فروغ کیلئے تاجر برادری کو اپنا راستہ خود تلاش کرنا ہوگا، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ برآمدات کے فروغ کےلیے تاجر برادری کو اپنا راستہ خود تلاش کرنا ہوگا۔‌سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ برآمدات کا فروغ ملک کی معیشت کے لیے ضروری ہے۔‌انہوں نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کے لیے تاجر برادری کو اپنا راستہ خود تلاش کرنا ہوگا، ملکی برآمدات کے فروغ کےلیے خواتین کو آگے آنا چاہیے۔‌صدر مملکت نے مزید کہا کہ پچھلے 3 سال میں اسٹیٹ بینک نے خواتین کے لیے لون مختص کیے اور صرف 2 فیصد شرح سود پر دیے۔‌اُن کاکہنا تھا کہ پاکستان میں فری لانسنگ اندسٹری تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ میں ایک شکایت کرنا چاہتا ہوں آپ کے پاس سارا علم ہے آج اسٹاک مارکیٹ کہاں گئی، ڈالر کہاں چلا گیا، سب جانتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے