راولپنڈی: گوجرخان کے نواحی علاقہ بیول میں بجلی کے بلوں کیخلاف مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے بیول مین بازار میں بجلی کے بل اکھٹے کرکے آگ لگا دی۔ احتجاج میں شہریوں کے ساتھ مقامی تاجر بھی شامل تھے۔مظاہرین نے کہا کہ حکومت بجلی کے بلز میں لگائے گئے بے تحاشا ٹیکس اور اضافی قیمتیں فوری واپس لے، بے تحاشا ٹیکسز والے بجلی کے اضافی بل کسی صورت جمع نہیں کرائیں گے۔