پاکستان

دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ، درجنوں دیہات زیر آب

دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ، درجنوں دیہات زیر آب

وہاڑی : بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں چھوڑا گیا پانی کا ریلا گنڈاسنگھ میں داخل ہوگیا۔‌تفصیلات کے مطابق اگلے 10 سے 12 گھنٹے میں ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔‌دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے ، ہیڈ ورکس اسلام پر پانی کی آمد ایک لاکھ سے زائد کیوسک ہے جس کے باعث ہزاروں ایکڑ فصلیں و نشیبی بستیاں زیرآب آگئیں اور درجنوں دیہات ڈوب گئے ہیں۔‌ منچن آباد کی حدود میں رتیکا پتن کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی پانی نے علاقہ میں تباہی مچا دی، 85 سے زائد آبادیوں میں پانی داخل ہونے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔‌تیز بہاؤ کے باعث پانی گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اکبر ماڑی نہال میں داخل، تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں ۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق بہاولپور کی 3 تحصیلوں میں دریائےستلج کے سیلابی ریلے سے متعدد بند بہہ گئے، جبکہ ہیڈ میلسی سائفن پرپانی کی سطح ایک لاکھ 24 ہزارکیوسک ہو گئی جس کے باعث متعدد دیہات ڈوب گئے۔‌پاک فوج کی بہاولپورڈویژن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپس، ریسکیوآپریشن اور فری راشن کی تقسیم جاری ہے۔ لودھراں، بورےوالا اورہیڈ سلیمانکی میں متاثرین کی محفوظ مقامات پرمنتقلی جاری ہے، سیلاب کےدوران وبائی امراض سےبچانےکیلئے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیےگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے