علاقائی

راولپنڈی، کرسچن کالونی میں گھروں کو جلائے جانے کی افواہ، راتوں رات بستی خالی

راولپنڈی، کرسچن کالونی میں گھروں کو جلائے جانے کی افواہ، راتوں رات بستی خالی

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں برف خانہ میں واقع کرسچن کالونی میں رات گئے خوف پھیل گیا۔‌پولیس کے مطابق گھروں کو جلائے جانے کی افواہ پر کرسچن کالونی کے مکینوں نے راتوں رات بستی خالی کر دی اور مسیحی برادری کے لوگ فیملیز اور بچوں کے ہمراہ گھر چھوڑ کر چلے گئے۔‌پولیس کے مطابق ڈھوک سیداں کی کرسچن کالونی میں کسی شرپسند نے افوا پھیلائی کہ گھروں کو جلایا جائے گا، معاملہ مسیحی برادری کے دو فریقین کے مابین جائیداد کا تنازع پر پھیلا۔‌پولیس کے مطابق علاقے میں کسی قسم کی کشیدگی کی صورت حال نہیں ہے، راولپنڈی پولیس علاقے میں موجود اور الرٹ ہے اور سینئر پولیس افسران معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔‌ترجمان پولیس نے سوشل میڈیا پھر پھیلائی جانے والی بے بنیاد افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔r

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے