پاکستان

آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونے نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے کاروباری تعلقات میں مزید استحکام کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔‌اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے سیلاب کے دوران متاثرین کی امداد کے حوالے سے برطانوی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ سابق صدر سے برطانوی سفارت کاروں کی ملاقات کے دوران پی پی رہنما شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے