علاقائی

فیصل آباد، بجلی کے زائد بل پر جھگڑا، ماموں کی فائرنگ سے بھانجا زخمی

فیصل آباد، بجلی کے زائد بل پر جھگڑا، ماموں کی فائرنگ سے بھانجا زخمی

پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں بجلی کے زائد بل پر جھگڑے کے دوران ماموں نے فائرنگ سے بھانجے کو زخمی کردیا۔ فیصل آباد پولیس کے مطابق سمندری روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بجلی کے زائد بل پر رشتہ داروں میں جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے دوران ماموں نے فائرنگ سے اپنے بھانجے کو زخمی کر دیا۔‌پولیس نے بتایا کہ ارسلان نے اپنی خالہ سے بجلی کا زائد بل آنے پر جھگڑا کیا ، جس پر ماموں نے طیش میں آکر بھانجے کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔‌پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے گرفتار کرنے کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے