علاقائی

پنجاب میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی

پنجاب میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی

فیصل آباد: پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے شہر ڈجکوٹ میں بجلی کے بھاری بل کی وجہ سے 28 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔‌پولیس حکام کے مطابق ڈجکوٹ کے محلہ صابری ٹاؤن میں 28 سالہ نوجوان حمزہ نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی۔‌مقتول نے گھر میں اپنی کنپٹی پر پستول رکھ کر خودکشی کی۔‌واقعے کے بعد پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور پھر میت اہل خانہ کے حوالے کردی۔‌پولیس ترجمان کے مطابق اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے