دنیا

عراق، ایرانی زائرین کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق

عراق، ایرانی زائرین کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق

عراق میں ایرانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔‌خبررساں اداروں کے مطابق ایرانی زائرین کی بس عراق کے جنوبی شہر ناصریہ سے کربلا جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بچوں اور عورتوں سمیت 31 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ‌تمام زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے