بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی پہلی محبت کی ناکامی کی وجہ بتادی۔جھانوی کپور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میری پہلی محبت کی کہانی بالکل بالی ووڈ فلموں جیسی ہے کہ چھپ چھپ کے ملنا اور ایک دوسرے سے ملنے کے لیے بار بار جھوٹ بول کر گھر سے نکلنا لیکن بدقسمتی سے وہ رشتہ ختم ہوگیا۔اُنہوں نے بتایا کہ کیونکہ میرے والدین کو میرا بوائے فرینڈز بنانا پسند نہیں ہے اس لیے مجھے ان سے بہت جھوٹ بولنا پڑا۔ جھانوی کپور نے کہا کہ اس وقت میں نے محسوس کیا کہ والدین کی منظوری اور سچائی ہر چیز کو بہت آسان بنا دیتی ہے اور پھر انسان اپنے فیصلوں پر بہت زیادہ پر اعتماد محسوس کرتا ہے۔اُنہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ محبت کے بارے میں میرے خیالات بالی ووڈ کی فلموں سے بہت متاثر ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے سے جھانوی کپور اور شیکھر پہاڑیہ کے قریبی تعلقات کے بارے میں بھارتی میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کیونکہ پچھلے مہینے ان دونوں کی ارجن کپور کی رہائش گاہ سے ایک ہی گاڑی میں جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ شیکھر پہاڑیہ کو جھانوی کے والد، فلمساز بونی کپور کے ساتھ بھی مختلف مواقع پر دیکھا گیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
جھانوی کپور نے اپنی پہلی محبت کی ناکامی کی وجہ بتا دی
- by web desk
- اگست 29, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 977 Views
- 2 سال ago