استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج کے عدالتی فیصلے نے قیدی نمبر آٹھ سو چار کو صادق اور امین نہیں بنا دیا اور نہ ہی وہ مجرم سے محترم ہوگئے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں دی گئی سہولتوں نے پاکستان کے عدالتی نظام کی قلعی کھول دی ہے۔ ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے قیدی نمبر آٹھ سو چار کو ملنے والے فرمائشی اور مرغن کھانے اٹک جیل کے تمام قیدیوں کو بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔