انٹرٹینمنٹ

ذاتی مفاد کیلئے مذہب کو استعمال کرکے عذاب الہٰی کو دعوت نہ دیں، راکھی ساونت کو متھیرا کا مشورہذاتی مفاد کیلئے مذہب کو استعمال کرکے عذاب الہٰی کو دعوت نہ دیں، راکھی ساونت کو متھیرا کا مشورہ

ذاتی مفاد کیلئے مذہب کو استعمال کرکے عذاب الہٰی کو دعوت نہ دیں، راکھی ساونت کو متھیرا کا مشورہ

پاکستانی میزبان متھیرا نے بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت سے خانہ کعبہ کی مقدس اہمیت کے پیش نظر اس کے احترام اور حساسیت کا خیال رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنا لیا۔‌مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر راکھی ساونت کی خانہ کعبہ سے وائرل ویڈیول پر متھیرا نے تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ’ڈرامہ‘ قرار دے دیا۔‌میزبان نے بھارتی ڈانسر اور حال ہی میں اسلام قبول کرکے عمرے پر جانے والی راکھی ساونت عرف فاطمہ کی وائرل ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے معاف کیجئےگا لیکن یہ ڈرامہ ہے جو وہ اللہ تعالیٰ کے گھر پر کر رہی ہیں، یہ صحیح نہیں ہے انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا‘۔‌انہوں نے مزید درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ مہربانی اس مقدس جگہ (اللہ کے گھر) کا احترام کریں، عذاب الہٰی کو دعوت نہ دیں، اپنے ذاتی مفاد کے لئے مذہب کو اس طرح استعمال کرنا درست نہیں ہے‘۔‌خیال رہے کہ گزشتہ دنوں راکھی ساونت کی مسجد الحرام سے خانہ کعبہ کے سامنے سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی تھی جس میں وہ ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے گڑ گڑا کر انصاف طلب کرتے ہوئے دعا کر رہی ہیں اور سابق شوہرعادل خان درانی کو ان کی بے وفائی پر کوس بھی رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے