تجارت

نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی

نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی

اسلام آباد: نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح میں اضافہ کردیا۔‌تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے پیٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دی ہے اسی طرح ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر کے حساب سے پٹرولیم لیوی کردی گئی ہے۔‌اس سال عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔‌‌قبل ازیں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18.44روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا، پیٹرول 14.91 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 18.44 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا۔ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ نئی قیمتیں اگلے پندرہ روز تک لاگو رہیں گی اورقیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت290.45 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 305.36 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت293.40 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 311.84 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے