کھیل

ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو شکست دے دی

ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو شکست دے دی

ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔‌بنگلا دیش کی جانب سے دیا گیا 165 رنز کا ہدف سری لنکا نے 39 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سدیرا سماراویکراما 54 اور چارتھ اسالنکا 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔‌بنگلا دیش کی طرف سے شکیب الحسن نے 2، تسکین احمد، شروف الاسلام اور مہدی حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔‌پالے کیلے میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلا دیش کی پوری ٹیم 42.4 اوورز میں 164 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔‌بنگلا دیش کے نجم الحسین 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم انکے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر رنز بنانے میں ناکام رہا۔ اوپنر تنزید حسن صفر، محمد نعیم 16، توحید ہردوئے 20 اور کپتان شکیب الحسن محض 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔‌مشفق الرحیم 13، مہدی حسن 5 اور مہدی حسن (ٹو) 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ تسکین احمد اور مستفیظ الرحمٰن کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔‌سری لنکا کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا نے 4 اور مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دھننجایا ڈی سلوا، دونیتھ والالیگا اور داسن شناکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔‌شکیب الحسن (کپتان)، محمد نعیم، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، مہدی حسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔‌داسن شناکا (کپتان)، ایس ایل: پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کوسل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالج، مہیش تھیکشانا، کسن راجیتھا اور متھیشا پاتھیرانا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے