دنیا

چینی صدر کے بھارت میں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان

چینی صدر کے بھارت میں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ کے بھارت میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔‌غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چین میں مقیم ایک بھارتی سفارت کار اور دیگر بھارتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں جی 20 سربراہ اجلاس میں چین کے وزیراعظم لی کیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔‌روسی صدر ولادیمیر پوٹن پہلے ہی جی 20 اجلاس میں شریک نہ ہونے اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو بھیجنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ جی 20 کا سربراہی اجلاس نئی دہلی میں 9 اور 10 ستمبرکو منعقد ہوگا۔ چین نے صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے