علاقائی

صوابی، پرانی رنجش پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

صوابی، پرانی رنجش پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صوابی پولیس کے مطابق کھنڈہ کے علاقے میں پرانی رنجش پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمی راہگیر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ( ٹی ایچ کیو ) منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے