پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی نے جن لوگوں کی وجہ سےحکومت بنائی آج وہ میرے ساتھ ہیں، پرویز خٹک

چیئرمین پی ٹی آئی نے جن لوگوں کی وجہ سےحکومت بنائی آج وہ میرے ساتھ ہیں، پرویز خٹک

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جن لوگوں کی وجہ سےحکومت بنائی آج وہ میرے ساتھ ہیں۔‌نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی کامیابی میں اہم کردار میرا ہے۔‌ان کا کہنا تھا کہ انتخابات تک پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے صفایا کردیں گے۔‌انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا کہ کسی کے جانے سے مجھے فرق نہیں پڑتا، آج میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمہیں فرق ضرور پڑے گا۔‌پرویز خٹک نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں انقلاب کے ذریعے بادشاہت قائم کرنا چاہتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے