پاکستان علاقائی

جنوبی وزیرستان: گھر پر مارٹر گولہ آ گرا، 5 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان: گھر پر مارٹر گولہ آ گرا، 5 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں لدھا کے علاقے شکتوئی شابی خیل میں واقع ایک گھر پر مارٹر گولہ آ گرا۔‌پولیس کے مطابق گھر پر گرنے والا مارٹر گولہ پھٹنے سے 1 ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان پولیس کا کہنا ہے کہ مارٹر گولہ نامعلوم سمت سے گھر پر آ کر گرا ہے۔‌جنوبی وزیرستان پولیس نے مزید بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔‌پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے