کھیل

ایشیا کپ؛ پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ؛ پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔‌قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 194 رنز کا ہدف 10 اوورز پہلے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ محمد رضوان 63 اور آغا سلمان 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ 6 اوورز میں صرف 19 رنز دیکر چار وکٹیں لینے پر حارث رؤف مین آف دی میچ قرار پائے۔
پاکستان کی اننگز:
اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے پاکستان کی اننگز کا آغاز کیا۔ دسویں اوور میں 35 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب فخر زمان 20 رنز بنانے کے بعد شرف الاسلام کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔‌سولہویں اوور میں 74 کے مجموعی اسکور پر بابراعظم کو تسکین احمد نے آؤٹ کیا۔ انہوں نے 22 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔‌امام الحق اور محمد رضوان نے 85 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی لیکن 33 ویں اوور میں 159 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 78 رنز بنانے کے بعد مہدی حسن میراز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔‌
بنگلہ دیش کی اننگز:
‌بنگلا دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کھیلتے ہوئے 38.4 اوورز میں 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ حارث رؤف نے 4، نسیم شاہ نے 3، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اورافتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔‌قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیشی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر مہدی حسن صفر، محمد نعیم 20 جبکہ لٹن داس 16 توحید ہردوئے 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔‌کپتان شکیب الحسن 57 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انہوں نے مشفق الرحیم کیساتھ مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 100 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ مشفق الرحیم 64 رنز پر آؤٹ ہوئے تاہم انکے بعد کوئی کھلاڑی قابل ذکر رنز نہ بناسکا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔‌قبل ازیں بنگلادیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں، ٹیم ایک تبدیلی کی گئی ہے لٹن داس کو نجم الحسن شانتو کی جگہ پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔‌اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ حریف ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے، ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کا اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان اسکواڈ
کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
‌بنگلادیش کا اسکواڈ
شکیب الحسن (کپتان)، محمد نعیم، تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، مہدی حسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے