ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے۔کولمبو میں کھیلے جارہے ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم معرکے میں بھارتی اوپنرز نے ابتدا سے ہی پاکستانی بولنگ لائن کے خلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں اوپنرز نے 121 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ روہت شرما 56 جبکہ شبمن گِل 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کو تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ابتداء میں کوشش کریں گے جلد وکٹیں لیکر بھارت کو پریشر میں لائیں۔اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی سمیٹنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں جسپریت بمراہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کے ایل راہول کو شیرس ایر کی جگہ پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان اسکواڈ
کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
بھارت کا اسکواڈ
کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔
پاکستان
کھیل
ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
- by web desk
- ستمبر 10, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 703 Views
- 1 سال ago