پاکستان

سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع

سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع

سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔‌چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ان کیمرا ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پرآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سماعت کی۔‌علاوہ ازیں خصوصی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا ، جج نے مختصر سماعت کے بعد شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔‌پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا، جیل میں میرے بیرک کے ساتھ پھانسی گھاٹ ہے، اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے