تازہ ترین

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کا امکان

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی۔‌تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سمری میں 15 ستمبر سے 30 ستمبر کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک اضافے کرنے کی تجویز دی ہے۔‌اسی طرح اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل میں لیوی پر اضافہ ہوسکتا ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل رات کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے