علاقائی

جام پور: سفید مکھی سے متاثرہ کپاس کے 10 ہزار ایکڑ رقبے پر سپرے کر دیا گیا

جام پور: سفید مکھی سے متاثرہ کپاس کے 10 ہزار ایکڑ رقبے پر سپرے کر دیا گیا

لاہور: جام پور میں سفید مکھی سے متاثرہ کپاس کے 10 ہزار ایکڑ رقبے پر آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سپرے کر دیا گیا جبکہ لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم نے باہمی ہم آہنگی اور سہولت کاری کا کردار ادا کیا۔ ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں سفید مکھی سے متاثرہ کپاس کا رقبہ ایک لاکھ ایکڑ ہے، آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی مدد اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے دس ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر کیڑے مار دوا کا سپرے کیا گیا جس میں LIMS کا کردار باہمی ہم آہنگی اور مینجمنٹ کا رہا۔‌لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا مقصد پاکستان کی کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں جدید آلات کے ذریعے زرعی انقلاب لانا ہے، کپاس کی فصل پر سفید مکھی کے حملے کی تلاش کیلئے ایک میکنزم پر کام کیا جاتا ہے، اس عمل میں کیڑوں کے حملے والے علاقوں پر ایک ہاٹ سپاٹ بن جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے