کھیل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اسپن جال انتہائی کمزور پڑگیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اسپن جال انتہائی کمزور پڑگیا

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اسپن جال انتہائی کمزور پڑگیا۔ ایشیا کپ میں سازگار کنڈیشنز کے باوجود پاکستانی اسپنرز کی کارکردگی قابل رشک نہیں رہی، محمد نواز نے 94کی اوسط سے صرف ایک وکٹ لی، شاداب خان 40.83 کی ایوریج سے 6شکار کرپائے، ان میں سے 4وکٹیں 27رنز کے عوض نیپال سے میچ میں حاصل کیں، دیگر میچز میں حریفوں کیلیے بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوسکے۔ پارٹ ٹائمر افتخار احمد کی کارکردگی نائب کپتان سے بہتر رہی، انھوں نے 30.50کی اوسط سے 4وکٹیں لیں، ان میں سے 3 سری لنکا کیخلاف جمعرات کے میچ میں تھیں۔‌دوسری جانب بھارتی اسپنر کلدیپ یادو نے 11.33کی ایوریج سے 9اور سری لنکن ڈنیتھ ویلالیگے نے 17.20کی اوسط سے 10شکار کیے ہیں۔ پاکستانی پیسرز میں سب سے کامیاب حارث رؤف نے 13.33کی ایوریج سے 9کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بہترین بولنگ 19رنز کے بدلے 4وکٹیں رہی، نسیم شاہ نے 20کی اوسط سے 7 اور شاہین شاہ آفریدی نے 23.50کی ایوریج سے 10پلیئرز کو پویلین بھیجا، فہیم اشرف نے 2مقابلوں میں 101کی اوسط سے ایک شکار کیا۔‌بیٹنگ چارٹ میں سب سے بہترین ایوریج 97.50 کے ساتھ 195رنز محمد رضوان نے بنائے، انھوں نے سب سے بڑی اننگز رنز86 کی کھیلی،افتخار احمد نے 89.50کی اوسط سے 179رنز اسکور کیے،اس میں ایک سنچری شامل تھی۔ عبداللہ شفیق نے ایک ہی اننگز میں 52رنز اسکور کیے، بابر اعظم 51.50کی ایوریج سے 207رنز بناکر پاکستانی ٹاپ اسکورر رہے۔ نیپال کیخلاف 151رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد وہ بیٹنگ میں صلاحیتوں کے روایتی جوہر نہیں دکھاپائے، امام الحق نے 30.66کی اوسط سے 92رنز بنائے، وہ ایک ففٹی بنانے کے سوا ناکام رہے،سلمان علی آغا نے 20کی ایوریج سے 40اور فخرزمان نے 16.25کی اوسط سے 65رنز بنائے جب کہ شاداب خان نے 5میچز کی 3اننگز میں بیٹنگ کا موقع ملنے پر صرف 13رنز اسکور کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے