کھیل

نجم سیٹھی پاکستان ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے

نجم سیٹھی پاکستان ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے۔‌ایشیا کپ میں بھارت سے بدترین شکست اور بعد ازاں سری لنکا جیسی کمزور ٹیم سے میچ ہارکر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی قومی ٹیم کی کاکردگی پر جہاں ایک طرف کرکٹ شائقین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے وہیں سابق چیئرمین پی سی بی قومی ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے۔‌نجم سیٹھی نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم سے متعلق بہت سی منفی باتیں کی جارہی ہیں، کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو مورد الزام ٹہرایا جارہا ہے لیکن بابر، شاداب، شاہین، فخر، رضوان اور نسیم شاہ وغیرہ چیمپئن کرکٹرز ہیں۔‌نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے وال ٹیم مینجمنٹ بہت قابل ہے۔ آؤ پاکستانیوں اپنی ٹیم کے پیچھے کھڑے ہوں، منفیت نہ پھیلائیں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ میں سری لنکا سے سپر فور مرحلے میں شکست کے بعد جہاں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوا وہیں 6 ٹیموں میں محض چوتھی پوزیشن حاصل کرسکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے