سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی سے چند کرداروں کو تکلیف ہوگئی۔لاہور میں ن لیگ پنجاب کے اجلاس سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش دراصل عوام اور ملک کے خلاف سازش ہوتی ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی سے چند کرداروں کو تکلیف ہو گئی، نواز شریف کی حکومت ختم نہ ہوتی تو منہگائی ختم ہو چکی ہوتی۔اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت ناکام نہیں ہوئی، اسے ناکام بنایا گیا، پاکستان لوٹنے والے صداقت اور امانت کے سرٹیفکیٹ بانٹتے رہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ قوم نواز شریف کا استقبال کر کے پاکستان کی ترقی کے ایجنڈے کا ساتھ دے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا استقبال معیشت تباہ، منہگائی کے دکھ دینے والے سیاہ کرداروں کی مذمت کا دن ہوگاْ۔