علاقائی

پاکپتن: ٹرالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

پاکپتن: ٹرالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

پاکپتن:‌ پاکپتن میں ٹرالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا ہے۔‌ٹریفک کا افسوس ناک حادثہ پاکپتن دیپالپور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالے نے موٹر سائیکل پر سامنے سے آنے والے باپ بیٹے کو کچل دیا، حادثے میں باپ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔‌واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش اور شدید زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے