انٹرٹینمنٹ

رجنی کانت کو ورلڈ کپ کا گولڈن ٹکٹ مل گیا

رجنی کانت کو ورلڈ کپ کا گولڈن ٹکٹ مل گیا

ممبئی: بھارت کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت بھی گولڈن ٹکٹ پر ورلڈ کپ کے میچز دیکھیں گے۔‌بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے اپنے سوشل میڈیا پر رجنی کانت کی ورلڈکپ کے گولڈن ٹکٹ کے ساتھ تصویر شئیر کردی۔‌بی سی سی کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ لیجنڈری رجنی کانت اپنی بے مثال اداکاری کے ذریعے زبان اور کلچرل سے بالاتر ہوکر کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔ وہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے میچز میں ہمارے خصوصی مہمان کے طورپر میچز دیکھیں گے۔ رجنی کانت کو ورلڈ کپ کا گولڈن ٹکٹ پیش کیا گیا ہے۔‌رجنی کانت کو گولڈن ٹکٹ بی سی سی آئی کے سیکریٹری اورایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے گولڈن ٹکٹ پیش کیا۔ اس سے قبل بی سی سی آئی بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو بھی گولڈ ٹکٹ پیش کرچکا ہے۔‌ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے