پاکستان

چیف جسٹس نے انصاف کی بہتر فراہمی کیلئے اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا

چیف جسٹس نے انصاف کی بہتر فراہمی کیلئے اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد:‌ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالتی امور پر مشاورت کیلئے آج اہم اجلاس طلب کر لیا، انتظامی معاملات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے وٹس ایپ گروپ بھی بنا دیا ہے۔‌قاضی فائز عیسیٰ کا بطور چیف جسٹس آف پاکستان دوسرا دن انتہائی مصروف رہا، انہوں نے تین رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے 15 مقدمات کی سماعت کی، چیف جسٹس نے عدالتی معاملات پر اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے، اجلاس میں وکلا تنظیموں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔‌ذرائع کے مطابق اجلاس میں انصاف کی فراہمی کو بہتر کرنے کے حوالے سے وکلا تنظیموں کی تجاویز لی جائیں گی، وکلا تنظیمیں بینچز کی تشکیل اور ہنگامی نوعیت کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر تجاویز پیش کریں گی۔‌دوسری جانب سپریم کورٹ کے انتظامی معاملات مستعدی سے چلانے کیلئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وٹس ایپ گروپ بھی بنا دیا ہے، وٹس ایپ گروپ میں سیکرٹری ٹو چیف جسٹس، رجسٹرار اور ایڈیشنل رجسٹرار سمیت اہم عہدیداران کو شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے