پاکستان تازہ ترین

پائیدار ترقی کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ضروری ہے: نگران وزیر اعظم

پائیدار ترقی کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ضروری ہے: نگران وزیر اعظم

نیویارک:‌ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ترقیاتی اہداف کے لیے وسائل اور سرمایہ کاری سے متعلق مباحثے میں شرکت کی۔‌اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے یکساں ترقی ضروری ہے، ترقی پذیر ملکوں کے پاس ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے وسائل کی کمی ہے۔‌انہوں نے مزید کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ضروری ہیں، قرض میں جکڑے ملکوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا، 500 ارب ڈالر کے ایس ڈی آرز کو قرض کی ادائیگی سے مشروط کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔