انٹرٹینمنٹ

اب اتنی برداشت نہیں کہ ایک ہی کردار برسوں تک کرتی رہوں، مونا سنگھ

اب اتنی برداشت نہیں کہ ایک ہی کردار برسوں تک کرتی رہوں، مونا سنگھ

بھارت کی پرکشش اداکارہ مونا سنگھ کا کہنا ہے کہ مجھ میں اب اتنی برداشت نہیں ہے کہ ایک ہی کردار برسوں تک ادا کرتی رہوں۔‌مونا سنگھ نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی وی کی دنیا کو خیرباد کہنے سے متعلق بات کی۔‌مونا نے 2016 میں ٹی وی پر کام کرنا چھوڑ دیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ میں نے ٹی وی جان بوجھ کر چھوڑا۔‌اداکارہ نے کہا کہ میرا سفر نہایت شاندار ہے، ٹی وی سے آغاز کیا، میزبانی کی، تھیٹر میں کام کیا، فلمیں بنائیں اور اب میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کیلئے کام کر رہی ہوں۔‌انہوں نے کہا کہ میں اس تبدیلی سے بہت لطف اندوز ہو رہی ہوں، اداکاروں کے پاس عصر حاضر میں کام سے مناسبت رکھنے کا یہی ایک طریقہ ہے۔‌مونا سنگھ نے حال ہی میں ‘میڈ اِن ہیون 2’ کے سیزن میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔‌ان کا کہنا ہے کہ او ٹی ٹی شو کیلئے چند مہینے کام کرنا ہوتا ہے، کام مکمل کرکے آپ اگلا شو کرتے ہیں، ٹی وی میں ایسا نہیں ہوتا اور اب مجھ میں اتنا صبر نہیں کہ میں ایک ہی کردار برسوں ادا کرتی رہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے