کھیل

ویرات کوہلی اچانک ٹیم کو چھوڑ کر ممبئی روانہ

ویرات کوہلی اچانک ٹیم کو چھوڑ کر ممبئی روانہ

ممبئی: بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ذاتی ایمرجنسی کے باعث اچانک گوہاٹی سے ممبئی روانہ ہوگئے۔ ویرات کوہلی کے اچانک روانہ ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے بلے باز کی نیدرلینڈ کے خلاف وارم میچ میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی میچ کے روز ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔‌دوسری جانب، بھارتی ٹیم کا بقیہ اسکواڈ وارم اَپ میچ کے لیے ترویندرم پہنچ چکا ہے۔‌کرکٹ کی ویب سائٹ ’’کرک بز‘‘ کے ذرائع کے مطابق ’’بھارتی بورڈ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ویرات کوہلی کے ممبئی جانے اور ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے کی تصدیق کی ہے‘‘۔‌اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ویرات کوہلی کن وجوہات کی بنا پر ٹیم کو چھوڑ کر گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت اور نیدرلینڈ کےدرمیان وارم اَپ میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ بھارت کا پہلا وارم اَپ میچ انگلینڈ کے خلاف بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے