کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنی اہلیہ و اداکارہ ایمن خان کی ڈراموں میں واپسی سے متعلق بتادیا ہے۔حال ہی میں منیب بٹ نے میزبان عمران اشرف کے مزاحیہ پروگرام ‘مذاق رات’ میں شرکت کی جس میں ایک مداح نے اداکار سے سوال کیا کہ ‘ایمن خان ڈراموں میں کب واپس آئیں گی؟’مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے منیب بٹ نے کہا کہ ‘جب ایمن کا دل چاہے گا تو وہ ضرور شوبز میں واپس آئیں گی، کیریئر سے متعلق، وہ جو بھی فیصلہ کرتی ہیں، اُن کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے، اس فیصلے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے’۔منیب بٹ نے کہا کہ ‘ڈراموں میں کام کرنا یا نہ کرنا، ایمن خان کا ذاتی فیصلہ ہے، میں نہیں بتایا کہ اُنہیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں’۔پروگرام کے میزبان عمران اشرف نے منیب بٹ سے پوچھا کہ ‘کیا آپ نے کبھی یکطرفہ محبت کی ہے؟’ جس پر اداکار نے کہا کہ ‘مجھے کبھی یکطرفہ محبت نہیں ہوئی، شادی سے پہلے بہت سے لوگ پسند آجاتے ہیں جسے ہم محبت سمجھ لیتے ہیں لیکن جب اصل محبت کے بعد عشق کے سفر کا آغاز ہوتا ہے تو شادی ہوجاتی ہے’۔واضح رہے کہ ایمن خان اور اُن کی جڑواں بہن منال خان نے کم عمری میں ہی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا لیا تھا اور دونوں بہنوں کو انتہائی کم عرصے میں کافی شہرت ملی۔ایمن خان نے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا جن میں ’عشق تماشا‘، ’گھر تتلی کا پر‘، ’باندی‘، ’ہری ہری چوڑیاں‘ اور ’باندی‘ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔سال 2018 میں ایمن خان کی منیب بٹ کے ساتھ شادی ہوئی تھی، 30 اگست 2019 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی امل کی پیدائش ہوئی تھی اور رواں سال اگست میں اس جوڑے کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہے۔شادی کے بعد ہی ایمن خان نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
ایمن خان کی ڈراموں میں واپسی کب ہوگی؟ منیب بٹ نے بتا دیا
- by web desk
- اکتوبر 4, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 654 Views
- 1 سال ago