گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کر کے مردہ مرغیوں کے گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق گاڑی میں موجود 9 من گوشت ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا بتانا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔